دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی 'گوگل' نے بہار کے بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا سب ڈویژنل دفتر کے ہیڈ کلرک راجیو نین کی چھوٹی بہو النکرتا ساکچھی کو 60 لاکھ روپے کے پیکیج پر سافٹ ویئر انجینئر کے عہدے پر کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ وہ نوگچھیا کے سمرا گاؤں کے شنکر مشرا کی بیٹی ہیں جو فی الحال جھارکھنڈ کے کوڈرما میں مقیم ہیں۔
Published: 11 Sep 2024, 10:41 AM IST
النکرتا ساکشی کے سسر راجیو نین چودھری نے بتایا کہ گوگل کمپنی میں آنے سے پہلے وہ دو سال تک بنگلورو میں وپرو کمپنی میں، ایک سال ارنسٹ اینڈ ینگ کمپنی میں اور ایک سال سیمسنگ ہارمن میں کام کر چکی ہیں۔ یہیں سے ان کا انتخاب گوگل میں ہوا۔ انہوں نے آگے بتایا کہ 8 دسمبر 2023 کو میرے بیٹے منیش کمار کی شادی النکرتا سے ہوئی تھی۔ منیش بھی بنگلورو میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتے ہیں۔
Published: 11 Sep 2024, 10:41 AM IST
النکرتا کا آبائی گھر نوگچھیا کا سمرا گاؤں ہے جبکہ ان کا کنبہ ابھی جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع کے جھمری تلیا میں رہ رہا ہے۔ ان کے والد شنکر مشرا کوڈرما میں پرائیویٹ نوکری کرتے ہیں اور ماں ریکھا مشرا ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہیں النکرتا کا بچپن جھارکھنڈ کے کوڈرما میں گزرا اور وہیں سے ان کی پڑھائی لکھائی ہوئی۔ انہوں نے کوڈرما سے 10ویں، جواہر نودیہ ودیالیہ کوڈرما سے 12ویں اور پھر ہزاری باغ سے بی ٹیک کیا۔ النکرتا دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔
Published: 11 Sep 2024, 10:41 AM IST
دونوں خاندانوں کو اس بات کی بہت خوشی ہے کہ گوگل جیسی عالمی شہرت یافتہ کمپنی سے 60 لاکھ روپے کے پیکیج پر ان کی بیٹی کا انتخاب ہوا ہے۔ یہ بہت ہی فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ان کے گھر سے کوئی فرد گوگل میں کام کر رہا ہے۔ النکرتا ساکشی ان سبھی لڑکیوں کے لیے قابل تقلید ہیں جو خود انحصار ہوکر اپنے خاندان سے لے کر ملک تک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
Published: 11 Sep 2024, 10:41 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2024, 10:41 AM IST