قومی خبریں

بہار: بوچہاں اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع

بوچہاں ضمنی انتخاب میں کل 2.90 لاکھ ووٹر 350 بوتھوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 13 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ کل امیدواروں میں تین خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: بہار میں بوچہاں اسمبلی سیٹ ( محفوظ) کے ضمنی انتخابات کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ بوچہان اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

پرامن پولنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام بوتھوں پر مناسب سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں کل 2.90 لاکھ ووٹر 350 بوتھوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 13 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ کل امیدواروں میں تین خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بیبی کماری کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے امر پاسوان کو میدان میں اتارا ہے۔ وکاس انسان پارٹی (وی آئی پی) نے گیتا کماری کو میدان میں اتارا ہے، جس سے بوچہان اسمبلی ضمنی انتخاب میں مقابلہ سہ رخی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وی آئی پی ایم ایل اے مسافر پاسوان کی موت کے بعد بوچہان سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ اس لیے اس نشست پر ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined