پٹنہ: رام نومی کے دوران بہار کے نالندہ اور سہسرام (ساسارام) میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد ٹھپ انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کے روز بحال کر دی گئیں۔ دریں اثنا، ضلع انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ نادانستہ طور پر بھی اشتعال انگیز اور مذہبی جذبات بھڑکانے والی پوسٹ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
ہفتہ کی صبح سے نالندہ اور سہسرام میں لوگوں کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت ملنا شروع ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ سوشل سائٹ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اہلکار اشتعال انگیز پوسٹ کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
روہتاس کے ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر کمار نے کہا کہ انتظامیہ مذہبی جذبات کو بھڑکانے والے قابل اعتراض ویڈیوز اور پوسٹوں پر نظر رکھے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
نالندہ ضلع انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی گروپ یا انفرادی سطح پر کسی بھی قسم کی غلط، گمراہ کن خبر، تصویر یا ویڈیو شیئر کر کے باہمی ہم آہنگی، فرقہ واریت یا امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور تعزیر ہند کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ رام نومی کے دوران ریاست کے نالندہ اور سہسرام میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب