بہار میں بی جے پی کے ساتھ نتیش کمار نے حکومت بھلے ہی بنا لی ہے، لیکن اب تک وزراء کے درمیان قلمدانوں کا بٹوارا نہیں ہونے پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس درمیان این ڈی اے میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے مزید ایک وزارتی عہدہ کو لے کر دباؤ بنانے کی سیاست شروع کر دی ہے۔ جیتن رام مانجھی نے ایک اور وزارتی عہدہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں کرنا ناانصافی ہوگی۔
Published: undefined
نتیش کمار کی نئی حکومت میں مانجھی کی پارٹی سے ان کے بیٹے سنتوش کمار سمن کو وزیر بنایا گیا ہے۔ پٹنہ میں جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ہندوستانی عوام مورچہ کو کابینہ میں کم از کم مزید ایک وزارتی عہدہ ملنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد رکن اسمبلی کو کابینہ میں جگہ بھی مل رہی ہے اور سننے میں آ رہا ہے کہ من پسند محکمہ بھی مل رہا ہے۔
Published: undefined
مانجھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ انھوں نے اپنا مطالبہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتیانند رائے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مہاگٹھ بندھن کے ذریعہ وزیر اعلیٰ عہدہ کی پیشکش تھی، لیکن میں نے اسے ٹھکرا دیا۔ مجھے پیسے اور عہدہ کا لالچ کبھی نہیں رہا۔ جو مجھے لالچی سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی میں ہیں۔ مانجھی نے پارٹی سے انل کمار سنگھ کو وزیر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنا ناانصافی ہوگی۔ وہ اعلیٰ ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے تقریباً پانچ دن ہو چکے ہیں، لیکن اب تک وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں سوال بھی کھڑے ہو رہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر حملہ بھی شروع کر دیا ہے۔ جب جمعہ کو اس معاملے پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے پوچھا گیا تو انھوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جلد وزارت کی تقسیم ہو جائے گی، یہ کام نتیش کمار کو کرنا ہے۔ اس درمیان وی آئی پی چیف مکیش سہنی نے کہا کہ بہار میں صرف حکومت بدلی ہے، لیکن اب بھی بہت کچھ باقی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined