بہار کے سارن ضلع واقع گرکھا تھانہ میں جرائم پیشوں نے ایک گھر میں گھس کر دو لوگوں کو گولی مار دی، جس سے جائے وقوع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے بھاگ رہے ملزمین میں سے ایک کو پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کر دی۔ اس پٹائی سے ملزم کی بھی موت واقع ہو گئی۔ واقعہ کی خبر جب پولس کو ملی تو فوراً وہاں پہنچی اور 5 لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Published: undefined
پولس کے ایک افسر نے پیر کے روز بتایا کہ جرائم پیشوں نے اتوار کی شب موتی راج پور گاؤں باشندہ رامائن سنگھ کے گھر پر حملہ بول دیا اور ان کے بیٹے ناگیندر سنگھ اور ناگیندر سنگھ کے بھتیجے سنجے سنگھ کو گولی مار دی۔ اس واقعہ میں ناگیندر سنگھ کے بھائی نتیانند سنگھ کو بھی گولی لگی جو سنگین طور پر زخمی ہوئے اور ان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ جب جرائم پیشوں نے گھر والوں پر گولیوں سے حملہ کیا تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس ہنگامہ کی آواز سن کر گاؤں والے اکٹھا ہو گئے اور گولی مار کر بھاگ رہے جرائم پیشوں میں سے ایک پرشورام رائے کو پکڑ لیا۔ ناراض لوگوں نے اس کی جم کر پٹائی کر دی اور بعد میں اسے پولس کے حوالے کر دیا۔ زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے پرشورام موت کی نیند سو گیا۔ گرکھا تھانہ انچارج امرتیش کمار نے بتایا کہ اس معاملے کی پولس تفتیش کر رہی ہے۔ پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ قتل کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات کو لے کر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں سوال کیا ہے کہ ’’مہاجنگل راج کا مہاراجہ کون؟ لفاظی کرنے والے کیوں ہیں مون (خاموش)؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز