قومی خبریں

نتیش کے بہار میں خواتین غیر محفوظ، ہاسٹل میں گھس کر طالبات کی پٹائی

کچھ نوجوان اسکول کی دیوار پر نازیبا باتیں لکھ رہے تھے جن کو طالبات نے ڈانٹ لگا دی۔ اس کے بعد ایک درجن سے زیادہ نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زد و کوب کیا۔ 40 طالبات زخمی بتائی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں بہتر حکمرانی کا دعوی کرنے والے ’سوشاشن بابو‘ یعنی نتیش کمار کے دور میں خواتین کے تئیں تشدد کے واقعات کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ تازہ معاملہ ضلع سپول سے سامنے آیا ہے، یہاں کے تروینی گنج کے کستوربا گاندھی ہائی اسکول میں کچھ لڑکوں نے طلابات کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور جب انہوں نے مخالفت کی تو طالبات کو بری طرح زد و کوب کیا گیا، حملہ میں 36 سے زیادہ طالبات زخمی ہوئی ہیں۔

واقعہ ہفتہ کی شام کو رونما ہوا۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ کے لڑکے کستوربا گاندھی ہائی اسکول کی دیوار پر نازیبا باتیں لکھ رہے تھے۔ یہ دیکھنے کے بعد طالبات نے لڑکوں کو ڈانٹ لگا دی۔ اس واقعہ کے کچھ دیر بعد ایک درجن سے زیادہ نوجوان موقع پر پہنچے۔ نوجوانوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلابات کو بری طرح زد و کوب کیا۔ اطلاع موصول ہونے پر مقامی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور زخمی طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا۔

Published: undefined

طالبات کے مطابق علاقہ کے نوجوان کافی دنوں سے چھیڑخانی کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تعلق سے طالبات نے کئی مرتبہ اسکول انتظامیہ سے شکایت بھی کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ علاقہ کے یہ لڑکے اکثر ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے ہیں اور اسکول کی دیوار پر نازیبا باتیں لکھ کر انہیں پریشان کرتے ہیں اور جب انہوں نے ان لڑکوں کی حرکتوں کی مخالفت کی تو ان کی یہ حالت کردی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined