مظفر پور کے سابق میئر سمیر کمار اور ان کے ڈرائیور کا قتل ہوئے دو دن ہو چکا ہے لیکن مجرمین ابھی تک قانونی گرفت سے باہر ہیں۔ نتیش حکومت کی اس ناکامی نے پہلے ہی اپوزیشن پارٹیوں کو حملہ کا موقع دے رکھا ہے اور اب بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے جرائم پیشوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر ثابت کر دیا ہے کہ بہار میں پولس انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے۔
اتوار کے روز مظفر پور میں سابق میئر کو اے کے-47 سے جرائم پیشوں نے بھون ڈالا تھا۔ اس واقعہ کے پیش نظر پیر کے روز ایک تقریب کے دوران سشیل کمار مودی نے جرائم پیشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم ’پتر پکش‘ میں جرائم نہ کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کم از کم 16-15 دن جو یہ مذہبی تہوار ہے، اس موقع پر کوئی کام ایسا نہ کریں جس سے بہار کے وقار کو ٹھیس پہنچے یا پھر یہاں آنے والے لوگوں کو کوئی شکایت کرنے کا موقع ملے۔‘‘ سشیل مودی کے اس بیان کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا حملہ مزید تیز ہو گیا ہے اور حکومت بہار نشانے پر ہے۔
Published: undefined
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نتیش حکومت پر لگاتار حملے کر رہے ہیں اور آج بھی انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ڈپٹی سی ایم سشیل کمار جرائم پیشوں کے سامنے اپیل کر رہے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل پیر کے روز بھی تیجسوی یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’خلاصہ اور دلاسہ ماسٹر کی جوڑی ڈر کے مارے کچھ دنوں میں جرائم پیشوں کے پیر بھی پکڑلیں تو حیران نہیں ہونا۔ کیونکہ بہار پولس سے زیادہ اے کے-47 جرائم پیشوں کے پاس ہیں۔‘‘ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارٹیاں ریاست میں بڑھتے جرائم کے لیے حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بہار کے مظفر پور ضلع کے سابق میئر سمیر کمار اور ان کے ڈرائیور کی اتوار دیر شام نامعلوم جرائم پیشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولس کے مطابق سمیر دیر شام اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی سے کہیں جا رہے تھے تبھی شہر کے سٹی تھانہ حلقہ کے بنارس بینک چوک کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار جرائم پیشوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور اے کے-47 سے ان دونوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دی تھیں۔ گولی لگنے سے جائے واقعہ پر ہی سمیر اور ان کے ڈرائیور روہت کمار کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز