پٹنہ: بہار اسمبلی میں آج اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب پنچایتی راج کے وزیر سمراٹ چودھری کے سخت الفاظ سے ناراض اسمبلی اسپیکر نے وقفہ سوالات کے درمیان ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔ اسمبلی میں بدھ کو وقفہ سولات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ونے بہاری کے سوال کے جواب کے دوران اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا نے آن لائن جواب نہیں دینے پر وزیر سمراٹ چودھری کو اسے سنجیدگی سے لینے کی ہدایت دی۔ اس پر وزیر نے تلخ لہجے میں کہا کہ ”آپ جانکاری لے لیں محکمہ کی جانب سے 16 میں سے چودہ سولات کے جواب دیئے گئے ہیں۔“
Published: undefined
اس پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ” آج صبح نوبجے تک 16 میں سے 11 سوالات کے جواب ہی آن لائن آئے تھے، جو 69 فیصد ہیں۔ آپ اپنے محکمہ کے افسران کو ہدایت دیں کہ وہ آن لائن جواب وقت پر دیا کریں۔“ وزیر نے اس کے بعد کہا کہ اسے دیکھ لیں گے لیکن اس میں زیادہ ’ ویاکل ‘ (پریشان) ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پر اسپیکر نے وزیر سے ” ویاکل“ لفظ واپس لینے کو کہا لیکن وزیر اس کے لئے تیار نہیں ہوئے اور کہا کہ اس طرح سے آپ ایوان نہیں چلائیں۔ وزیر کے ان الفاظ سے ناراض اسمبلی اسپیکر نے گیارہ بج کر 29 منٹ پر ایوان کی کارروائی 12 بجے دن تک کے لئے ملتوی کر دی۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ کچھ دنوں سے حزب اقتدار کے اراکین اور وزیروں کو کئی بار پھٹکار لگانے کی وجہ سے اسپیکر کے تئیں ناراضگی بڑھ رہی تھی۔ اسمبلی میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے وزیر پر کیے گئے تبصرہ سے حزب اقتدار کے ہنگامہ کے دوران نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد نے سموار کو کہا تھا کہ ایوان میں غلط روایت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
تارکشور پرساد نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر مسلسل تین دنوں سے حزب اقتدار کے لیڈران اور وزیروں کے خلاف بیچ۔ بیچ میں غیر ضروری تبصرے کرتے رہے ہیں، لیکن اسپیکر کی جانب سے انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی سخت کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں وہ بے عزت ہونے کے لئے نہیں بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
وہیں بی جے پی کے سنیئر لیڈر نند کشور یادو نے کہا کہ ایوان کے سبھی اراکین کی عزت اور وقار ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا وزیر کے خلاف تبصرہ غیر مناسب اور توہین آمیز ہے اور اس کے لئے انہیں معافی طلب کرنی چاہیے تاکہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے اراکین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
Published: undefined
ایوان میں اراکین کی مسلسل بڑھتی ناراضگی پر منگل کو اسپیکر وجے کمار سنہا نے کہا کہ اراکین کا اعتبار ان کے سلوک اور طرز عمل پر منحصر ہے اور اس لئے سلوک اور طرز عمل کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی اسپیکر پر دباﺅ نہیں بنا سکتا ہے۔ انہوں نے طرز عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”زندگی فانی ہے، جو آیا ہے اسے ایک دن جانا ہے لیکن آپ کا سلوک اور طرز عمل ہی یاد کیا جائے گا۔“
Published: undefined
اسپیکر نے کہا کہ کچھ دنوں سے حزب اقتدار اور اختلاف کے اراکین اسپیکر پر بھید۔ بھاﺅ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ اسپیکر پوری طرح سے غیرجانبدار ہوکر کام کر رہے ہیں۔ عوام سبھی کے رویے کو دیکھ رہے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانے سے قبل اراکین اس کی طلاع ایوان کو دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined