بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ملحقہ مکامہ کے شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں، ان میں سے 5 لڑکیاں مظفرپور شیلٹر ہوم سانحہ کی متاثرہ ہیں۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ نے بیاتا کہ 7 لڑکیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ لڑکیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مظفرپور گرلز شیلٹر ہوم کی 34 بچیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہونے کے بعد شہ سرخیوں میں آ گیا تھا۔ اس معاملہ میں شیلٹر ہوم کے ذمہ دار برجیش ٹھاکر سمیت تقریباً 18 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مکامہ شیلٹر ہوم میں تمام لڑکیاں گزشتہ 4-5 مہینے سے رہ رہی تھیں۔ ہفتہ کی صبح شیلٹر ہوم کے ملازمین کو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیلٹر ہوم کی ریلنگ کاٹ دی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے فوری بعد ایس پی اور ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ فی الحال لاپتہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
کہا جا رہا ہے کہ لاپتہ لڑکیوں میں سے ایک نے حال ہی میں اپنی کلائی کی رگ کاٹ لی تھی، اس کا علاج پٹنہ ایمس میں کرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کی وجہ آپسی تنازعہ قرار دی گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بہار کے مظفرپور گرلز شیلٹر ہوم میں 34 لڑکیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہوا تھا۔ اس کے بعد صوبے سے لے کر ملک تک کی سیاست میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ وہیں شیلٹر ہوم چلانے والے برجیش ٹھاکر سمیت 19 لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں بہار کی نتیش حکومت کی سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا، وہ بھی سرینڈر کر چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined