پٹنہ: ویشالی ضلع میں مشرقی وسطی ریلوے کے سونپور ڈیویژن کے سہدائی بزرگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح تین بج کر 58 منٹ پر جوگبنی سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل جانے والی سیمانچل ایکسپریس حادثے کی شکار ہوگئی۔
اب تک اس حادثہ میں 7 مسافروں کی موت واقع ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 29 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، حادثہ کی وجہ ریل کی پٹری کا ٹوٹا ہونا بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریلوے اور انتظامیہ کی لاپروائی سے خفا لوگوں نے انتظامیہ پر پتھراؤ کیا ہے۔ پتھراؤ کی وجہ سے بچاؤ ٹیم کے ایک رکن کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ حادثہ کو لے کر لوگ کافی غصہ میں ہیں اور ریلوے کی لاپروائی کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ ریلوے کے مطابق حادثہ کی وجہ پٹری میں فریکچر ہونا بتایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر پٹری میں فریکچر تھا تو ریلوے کو اس کی خبر کیوں نہیں تھی!۔
Published: undefined
نتیش کمار نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے اس دکھ کی گھڑی میں ہلاک شدگان کے غم زدہ لواحقین کو صبر اور ہمت دینے کی دعا کی۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں کے جلد صحت مند ہونے کی بھی دعا کی۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ضلع افسر اور پولس سپرنٹنڈنٹ حادثے کی جگہ پر موجود ہیں اور ریلوے کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور راحت اور بچاؤ کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وہیں پٹنہ واقع این ڈی آر ایف کنٹرول روم نے بتایا کہ بهٹا سے این ڈی آر ایف کے اہلکار موقع پر پہنچ کر راحت کا کام کر رہے ہیں۔ سی پی آر او نے بتایا کہ ٹرین کے محفوظ 6 ڈبوں سے مسافروں کو آگے کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی محفوظ مسافروں کو بس کے ذریعے حاجی پور لایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انہیں دوسری ٹرین سے ان کو منزل مقصود کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریلوے سیکشن پر جہاں بہت سی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دیئے گئے ہیں وہیں کئی ٹرینوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیمانچل ایکسپریس اور اس کے مسافروں کے سلسلے میں معلومات کے لئے کئی اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنہ جنکشن کا ہیلپ لائن نمبر 0612-2202290، 2202291، 2202292 اور 2213234 ہے۔
سی پی آراو نے بتایا کہ اسی طرح سون پور اسٹیشن کا ہیلپ لائن نمبر 06158221645، حاجی پور کا 06224272230، سمستی پور کا 06274224061، 06274232131 اور برونی جنکشن کا نمبر 06279232222 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined