بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کی نتیش حکومت کے تمام دعووں کے باوجود جرائم کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی ہے۔ ریاست کے سارن ضلع واقع سٹی تھانہ علاقہ میں پیر کے روز جرائم پیشوں نے ایک مندر کو نشانہ بنایا جہاں پجاری کا قتل کر دیا اور مندر میں موجود مورتیوں کے ساتھ ساتھ زیورات بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
Published: undefined
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ افار گاؤں واقع قدیم رام جانکی مندر میں شام کی پوجا کے بعد کھانا کھا کر پجاری گورکھناتھ داس رات کو سو گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیر رات بدمعاش مندر میں داخل ہوئے اور قیمتی مورتیاں و زیورات لوٹ کر چلتے بنے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران مندر کے پجاری گورکھناتھ داس (75 سال) نے مخالفت کی جس کے پیش نظر بدمعاشوں نے ان کا قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ صبح جب دیہی عوام مندر میں پوجا کرنے پہنچے تب انھیں پورے معاملے کی جانکاری ہوئی۔ گاؤں میں اس کی اطلاع ملتے ہی مندر میں بھیڑ امنڈ پڑی۔ اس کے بعد اس کی خبر پولیس کو دی گئی۔ خبر ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر جائے واقعہ پر جانچ شروع کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پجاری کی لاش کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بعد پولیس کے تئیں لوگوں میں زبردست غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگ اس واقعہ کے پیچھے زمین تنازعہ کو وجہ بتا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ چھپرہ میں ایک ہفتہ قبل ہی نقاب پوش جرائم پیشوں نے کاشی بازار واقع پی این جویلرس میں گھس کر تقریباً ایک کروڑ روپے کے زیور لوٹ لیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز