قومی خبریں

بہار: بوچہاں ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی کی شاندار جیت، تیجسوی نے کہا ’عوام مخالف پالیسیوں اور تکبر کو شکست‘

پارٹی کی جیت پر آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے بوچہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں اور تکبر کی شکست ہوئی ہے۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

پٹنہ: بہار کے مظفرپور ضلع کی بوچہاں (محفوظ) سیٹ کے ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی امیدوار امر پاسوان نے شاندار جیت درج کی ہے۔ انہوں نے این ڈی اے کی امیدوار بے بی کماری کو 36 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ پارٹی کی جیت پر آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے بوچہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں اور تکبر کی شکست ہوئی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بوچہاں سیٹ پر آر جے ڈی امیدوار امر پاسوان نے بی جے پی کے بے بی کمار کو 36658 ووٹوں سے شکست دی۔ آر جے ڈی امیدوار کو 82547 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی کو 45889 ووٹ ہی مل سکے۔ وی آئی پی کی گیتا کماری 29276 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ امر پاسوان سابق رکن اسمبلی مسافر پاسوان کے بیٹے ہیں جن کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Published: undefined

بوچہاں میں جیت کے بعد تیجسوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا، ’’بوچہاں کے عوام کو دلی مبارک باد۔ ضمنی اسمبلی انتخاب میں بے روزگاری، مہنگائی اور تعلیم، صحت، زراعت اور قانون کے بدحال نظام سے پریشان حال عوام نے ڈبل انجن حکومت اور موقع پرست ٹھگ بندھن میں شامل 4 سیاسی جماعتوں کو عوام مخالف پالیسیوں اور ان کے تکبر کو ہرانے کا کام کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ سیٹ پہلے مکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی کے پاس تھی۔ اس انتخاب میں کل 13 امیدوار میدان میں تھے، جن میں سے 10 مرد اور تین خواتین ہیں۔ بوچہاں اسمبلی سیٹ پر 12 اپریل کو ووٹنگ کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined