پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کی اہم حلیف کانگریس نے کسان تحریک کی حمایت میں 30 جنوری کو انسانی زنجیر کی تیاری سے متعلق پوری طاقت جھونک دی ہے۔
Published: undefined
نوجوان کانگریس کے سابق صدر للن کمار نے جمعہ کو یہاں مہا گٹھ بندھن کی دیگر حلیف جماعتوں کے لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کل مجوزہ انسانی زنجیر تاریخی ہوگی اور مرکز کی نریندر مودی حکومت کو سبق سکھائے گی ۔ انسانی زنجیر میں کسان سمیت مزدور اور دیگر افرا کی تاریخی شرکت ہوگی۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ تینوں زرعی قوانین نہ صرف کسان مخالف ہیں بلکہ ملک مخالف بھی ہیں۔ للن کمار نے کہاکہ کسان تحریک نے جنگ آزادی کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ ملک کے عوام کسان تحریک کے حق میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں دوسرا کمپنی راج کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ ملک کی عوام کی یہ بیداری ہے اور اس میں صنعتی گھرانوں کو فروغ دینے والی مرکز کی مودی حکومت کو جانا ہوگا۔ کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کو قانونی درجہ دینے کے ساتھ ہی تینوں زرعی قوانین کو فورا رد کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined