بہار میں ایسے تو پنچایت الیکشن 11 مراحل میں ہو رہے ہیں، لیکن مرحلہ وار ووٹ شماری کا کام بھی جاری ہے۔ ایسے میں ساتویں مرحلہ کے انتخاب میں ووٹنگ کے بعد بیشتر نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ اس الیکشن میں ووٹر مکھیا عہدہ کے لیے نئے چہروں کو زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر پرانے مکھیا الیکشن ہار رہے ہیں۔
Published: undefined
گوپال گنج کے کچایکوٹ ڈویژن کے 31 پنچایتوں میں بیشتر سیٹوں پر نئے چہرے کو جیت ملی ہے۔ ان میں سے ایک نئی نویلی دلہن بھی مکھیا بنی ہے۔ کچایل کوٹ کے بنکا پنچایت کی نومنتخب مکھیا نیرا کماری کی شادی الیکشن کے دوران ہوئی تھی۔ ہاتھ کی مہندی کے رنگ پھیکے بھی نہیں پڑے تھے کہ انھوں نے مکھیا عہدہ کے لیے نامزدگی داخل کی اور لوگوں نے بھی انھیں جتا کر شادی کا تحفہ دے دیا۔
Published: undefined
دیہی عوام کے مطابق گوپال گنج کے چوکیدار-دفعدار پنچایت ایسو سی ایشن کے ضلع صدر دیناناتھ مانجھی نے اتر پردیش کی رہنے والی اپنی بیوی رام سواری دیوی کو پنچایت الیکشن میں امیدوار بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی دوران انھیں جانکاری ملی کہ الیکشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق انھیں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس ضابطہ کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد ان کے خواب ٹوٹتے نظر آئے، لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اس الیکشن میں دیناناتھ نے اپنے رشتہ داروں کو پنچایت الیکشن لڑنے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے فوراً اپنی بیوی کے بدلے اپنے بیٹے ارون مانجھی کی شادی کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کی بیوی کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
گاؤں کے لوگ بتاتے ہیں کہ مانجھی نے فوراً اُچکاگاؤں ڈویژن کے بھولا میں اپنے ایک دور کے رشتہ دار کے یہاں اپنے بیٹے ارون کی شادی طے کر دی اور 23 اکتوبر کو مقامی مندر میں ارون اور نیرا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ نیرا کو بہو بناتے ہی انھوں نے مکھیا عہدہ کے لیے اس کی نامزدگی درج کروا دی۔
Published: undefined
نیرا خود بتاتی ہیں کہ ان کی شادی بغیر لگن اور ڈھول شہنائی کے ہوئی۔ مندر میں شادی ہوئی اور انتخابی میدان میں اتر گئی۔ حالانکہ ان کو سکون ہے کہ یہاں کے لوگوں نے انھیں مایوس نہیں کیا اور ذمہ داری کے ساتھ شادی کا بیش قیمتی تحفہ دے دیا۔ بنکٹا پنچایت کی عوام نے نیرا پر بھروسہ ظاہر کیا اور مکھیا چن لیا۔ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد نیرا بھی کہتی ہیں کہ یہاں کے لوگوں کا بھروسہ کبھی نہیں توڑیں گی۔
Published: undefined
دیہی عوام بھی نیرا کی کامیابی سے پرجوش ہیں۔ سنتوش مشر کہتے ہیں کہ دیناناتھ مانجھی نے اپنی پوری زندگی سماج کی خدمت میں لگا دی۔ پنچایت کی عوام نے انھیں تحفہ دیا ہے۔ انھوں نے بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیرا کو پنچایت کی کمان ملنے سے ترقی کو نئی رفتار ملنے کا امکان ہے۔ بنکٹا کی عوام نے نوجوان کے ہاتھ میں ترقی کی کمان سونپی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کچایکوٹ ڈویژن میں 15 نومبر کو ووٹنگ ہوئی۔ بدھ کو تھاوے واقع ڈایٹ بھون میں ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں نیرا کماری کو مجموعی طور پر 2356 ووٹ ملے، جب کہ ان کی حریف امیدوار کلدیا دیوی کو محض 588 ووٹوں سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز