جنتا دل یو کے صدر نتیش کمار آج ساتویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے جا رہے ہیں۔ راج بھون میں شام 4.30 بجے ہونے والی اس تقریب کی تیاریاں زور و شور سے کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی سربراہ جے پی نڈّا سمیت کئی وی وی آئی پی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ لیکن اس حلف برداری تقریب میں اپوزیشن یعنی مہاگٹھ بندھن شامل نہیں ہوگا۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو آج پٹنہ میں ہونے والی اس حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔
Published: undefined
آر جے ڈی کا ماننا ہے کہ بہار کے عوام نے مینڈیٹ نتیش کمار کے خلاف دیا تھا اور ریاست کے عوام آر جے ڈی کے ساتھ ہیں۔ ایسے میں عوام کے مطالبہ پر تیجسوی یا ان کی پارٹی کا کوئی لیڈر حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوگا۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق تیجسوی یادو ان 15 سیٹوں پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں، جہاں ان کا الزام ہے کہ انھیں دھاندلی کر کے شکست دی گئی ہے۔
Published: undefined
علاوہ ازیں آر جے ڈی نے ٹوئٹ کر حلف برداری تقریب کی مخالفت کی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’آر جے ڈی حلف برداری کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ بدلاؤ کا مینڈیٹ این ڈی اے کے خلاف ہے۔ مینڈیٹ کو ’حکومتی احکام‘ سے بدل دیا گیا ہے۔ بہار کے بے روزگاروں، کسانوں، کانٹریکچوئل ملازمین، غیر مستقل اساتذہ سے پوچھیں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے۔ این ڈی اے کے فرضی واڑے سے عوام ناراض ہے۔ ہم عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بتا دیں کہ مہاگٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے پر ووٹ شماری کے دوران ہیرا پھیری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی درمیان نتیش کمار آج بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کی حلف لینے جا رہے ہیں۔ بہار کے گورنر پھاگو چوہان نتیش کمار کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ ان کے ساتھ دو نائب وزیر اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز