پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر عارضی روک لگانے کا فیصلہ سنایا تھا اور اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 3 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بہار کی نتیش حکومت نے ایک عرضی داخل کر معاملے کی سماعت جلد کرنے کی گزارش کی تھی۔ آج پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کی اس عرضی کو خارج کر دیا۔ یعنی ذات پر مبنی مردم شماری معاملے میں اب آئندہ سماعت 3 جولائی کو ہی ہوگی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم کے تحت بہار میں چل رہی مردم شماری پر روک لگا دی تھی جس کے بعد جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی تھی کہ فوری اثر سے ذات پر مبنی مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کے کام کو روک دیا جائے۔
Published: undefined
اس کے پیش نظر بہار حکومت کی طرف سے پٹنہ ہائی کورٹ میں انٹرلوکیٹری عرضی داخل کی گئی تھی۔ عرضی میں اپیل کی گئی تھی کہ 3 جولائی تک کے لیے سماعت ملتوی نہ کی جائے، بلکہ اس سے پہلے ہی سماعت کی جائے۔ اسی عرضی پر منگل کے روز چیف جسٹس کی صدارت والی ڈویژنل بنچ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ معاملے کی سماعت قبل میں مقررہ تاریخ یعنی 3 جولائی کو ہی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined