بہار میں ایک نئی سیاسی ہلچل اس وقت دیکھنے کو ملی جب وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے قومی صدر مکیش سہنی کی نتیش کمار کابینہ سے چھٹی کر دی گئی۔ اتوار کو ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مکیش سہنی کو اپنی کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، جس کو 28 مارچ کو گورنر نے منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی سفارش پر ہی مکیش سہنی کو نتیش کابینہ میں جگہ ملی تھی، اور اب انھیں ہٹانے کے لیے بی جے پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھا گیا۔ بہار بی جے پی صدر سنجے جیسوال اور بی جے پی قانون ساز پارٹی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد نے خط بھیج کر وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ وی آئی پی کے تینوں اراکین اسمبلی اب بی جے پی کا حصہ ہیں۔ ان کا بی جے پی قانون ساز پارٹی میں انضمام ہو چکا ہے۔ اس لیے اب وی آئی پی کے پاس کوئی رکن اسمبلی نہیں بچا ہے۔ ساتھ ہی اب وی آئی پی این ڈی اے کا حصہ نہیں ہے۔ اس لیے مکیش سہنی کو ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا جائے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انھیں ہٹانے کی سفارش گورنر سے کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined