قومی خبریں

بہار: اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 100 سے زیادہ بچے بیمار، تحقیقات کا حکم

مغربی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جو قصوروار پایا جائے گا، اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ ضلع تعلیمی افسر نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر کھانے میں کیروسین گرنے کا انکشاف ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کے چمپارن ضلع کے بگہا میں ایک سرکاری اسکول میں پیر کے روز دوپہر کا کھانا (مڈ ڈے میل) کھانے سے 100 سے زیادہ بچے بیمار ہو گئے۔ سبھی کو آناً فاناً میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملہ میں ضلع مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، بانس گاؤں پارسونی مڈل اسکول میں پیر کو مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 100 سے زیادہ بچوں نے الٹی دست اور پیٹ درد کے ساتھ چکر آنے کی شکایت کی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی والدین اسکول پہنچ گئے اور بیمار بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

Published: undefined

مغربی چمپارن کے ضلع تعلیمی افسر رجنی کانت نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انکشاف ہوا ہے کہ کھانے میں مٹی کا تیل (کیروسین) گر گیا تھا۔ پورے معاملہ کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔ بیشتر بچوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار رائے کا کہنا تھا کہ تمام بچے خطرے سے باہر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined