بہار میں موب لنچنگ کے واقعات میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ تازہ معاملہ ریاست کے گیا ضلع واقع ڈوبھی تھانہ حلقہ میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو لوگوں نے چور سمجھ لیا اور پھر ایسی پٹائی کی کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ اس معاملے میں پولس نے اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ پولس کے مطابق گروا تھانہ واقع جگن ناتھ پور گاؤں کے دیپک کمار (19 سال) اپنے پھوپھا کے گھر ڈوبھی ڈویژن کے لیمبوگڑھا گاؤں باشندہ شنکر پاسوان کے گھر پر کچھ دن سے رہ رہا تھا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ شنکر پاسوان بدھ کی صبح اپنے گھر کے لیے پیدل ہی نکل گیا اور ڈوبھی تھانہ کے کیشاپی گاؤں پہنچ گیا۔ الزام ہے کہ یہاں کے لوگوں نے اسے چور سمجھ کر خوب پٹائی کی، جس سے وہ سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔ ڈوبھی کے تھانہ انچارج راہل رنجن نے جمعرات کو بتایا کہ ذہنی طور سے کمزور دیپک کو فوراً مقامی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
راہل رنجن نے بتایا کہ مہلوک کے پھوپھا کے بیان کی بنیاد پر ڈوبھی تھانہ میں اس معاملے کی ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، جس میں 9 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین لوگوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined