حکومت بہار میں خوراک اور تحفظ صارفین کی وزیر لیسی سنگھ حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ وہ پورنیہ میں ایک اسکول کا معائنہ کرنے کے دوران پھسل گئیں جس سے ان کے پیر اور ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ حادثہ کے بعد انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انچارج وزیر وجئے چودھری کے ساتھ اسمارٹ کلاس بھون کا معائنہ کرنے کے دوران لیسی سنگھ سیڑھی سے گر گئیں۔ اس دوران لیسی سنگھ کو دیکھنے کے لیے اسپتال میں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی لیسی سنگھ کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ لیسی سنگھ سے ملاقات کرنے کے لیے جنتادل یو کے حامیوں کے ساتھ ان کے کنبہ والے بھی پہنچ گئے ہیں۔ سبھی لوگ ان کی جلد سے جلد صحت یابی کی تمنا کر رہے ہیں۔ لیسی سنگھ کے ساتھ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پورنیہ کے انچارج وزیر وجے چودھری اور سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش کشواہا بھی موجود تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حکومت بہار میں وزیر لیسی سنگھ ان دنوں 'گرام گورو یاترا' پر ہیں۔ اس یاترا کے دوران لیسی سنگھ سینکڑوں کارکنان کے ساتھ گاؤں کی سڑکوں پر جھاڑو لے کر صفائی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں وہ گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات بھی کر رہی ہیں۔ روایتی گیتوں کے ساتھ خواتین کے ذریعہ لیسی سنگھ کی عزت افزائی بھی کی جا رہی ہے۔ لیسی سنگھ کو دیہی خواتین کے ذریعہ استقبالیہ میں دیئے گئے ساگ اور روٹی کا لطف لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
اپنی یاترا کے دوران وزیر لیسی سنگھ نے کہا تھا کہ گاندھی جی کا سپنا تھا کہ جب تک گاؤں میں صفائی نہیں آئے گی تب تک گاؤں خوشحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی روح گاؤں میں بستی ہے۔ اس لیے گاؤں میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined