بہار میں اسکولی طلبا کی بڑی تعداد کو سرکاری دوا کی وجہ سے بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 9 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں ’البنڈازول‘ دوا کھانے کے بعد تقریباً 500 اسکولی طلبا کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بیمار بچوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے اور ان کے سرپرست پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل بہار کے کئی اضلاع میں فلیریا پر کنٹرول کے لیے ’سروجن دوا سیون ابھیان‘ (سبھی کے لیے دوا استعمال مہم) کے تحت اسکولوں میں بچوں کو البنڈازول کی دوا کھلائی گئی ہے۔ کچھ اضلاع میں اس دوا کو کھانے کے بعد پیٹ درد، سر درد، الٹی وغیرہ کی شکایتیں ہونے لگیں جس سے افرا تفری والے حالات پیدا ہو گئے۔ حالانکہ ایک افسر نے بتایا کہ دوا پوری طرح سے محفوظ ہے، جو بچے خالی پیٹ ہوں گے ان میں اس طرح کی شکایت ہوئی ہوگی۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق البنڈازول کھانے کے بعد جن شہروں کے بچے بیمار ہوئے ہیں ان میں گوپال گنج (264)، مونگیر (60)، سیوان (2)، بیگوسرائے (40)، بھاگلپور (19)، موتیہاری (30)، سیتامڑھی (40)، ویشالی (22) اور جہان آباد (20) شامل ہیں۔ کیمور میں بھی کئی اسکولی طلبا بیمار ہوئے ہیں لیکن شہر کے سول سرجن نے کوئی واضح نمبر بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ 9 شہروں میں بیمار بچوں کی تعداد 497 ہو رہی ہے، اس سے ظاہر ہے کہ کیمور میں بیمار بچوں کی تعداد پتہ لگنے پر یہ تعداد 500 کے پار جا سکتی ہے۔
Published: undefined
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ البنڈازول دوا کھانے سے اسکولی طلبا کی طبیعت بگڑنے کی شروعات بھاگلپور ضلع کے اردو بازار واقع مڈل اسکول سے ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 19 بچوں کو البنڈازول دوا کھانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ طبیعت بگڑتے ہی آناً فاناً میں کچھ بچوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور کچھ بچوں کو جے ایل این ایم سی ایچ مایاگنج اسپتال بھیجا گیا۔ سبھی بچوں کا علاج کرایا گیا اور فی الحال ان کی طبیعت ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بھاگلپور کے بعد سیتامڑھی ضلع کے ڈمرا بلاک سے بھی بڑی تعداد میں اسکولی طلبا کے بیمار ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ اس علاقہ کے پرائمری اسکول جوابی پور گاؤں میں البنڈازول کھانے سے تقریباً 50 بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ فوری طور پر سبھی بچوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ویشالی کے پاتے پور بلاک علاقہ کے بہادرپور چکنوتو گاؤں واقع مڈل اسکول میں بھی البنڈازول کھانے سے 22 بچوں کی طبیعت بگڑی۔ سبھی کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کیمور ضلع کے درگاوتی رام گڑھ اور نواؤں سمیت چین پور کے سربٹ گاؤں کے مختلف اسکولوں میں دوا کھانے سے کئی بچے بیہوش ہو گئے۔ کئی بچوں کو الٹیاں بھی ہوئیں۔ بیمار پڑنے والے بچوں کو مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد رام گڑھ ریفرل اسپتال، چین پور پی ایچ سی اور نواؤں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب سوال کیا گیا تو کیمور سول سرجن مینا کماری نے کوئی بھی تعداد بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ’بی پی ایم‘ سے جانکاری لے سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز