حاجی پور: بہار کے حاجی پورم میں ایک مسلم لڑکی نوبہار (تبدیل شدہ نام) کو زندہ جلانے کے معاملہ میں پہلی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں نامزد کلیدی ملزم چندن رائے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ دو بقیہ ملزمان کی تلاش میں پولیس کی جانب سے زبردست چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، فرض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے الزام میں ایک ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ویشالی میں چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو گاؤں کے دبنگوں نے زندہ جلا دیا تھا۔ یہ واقعہ 30 اکتوبر کی رات اس وقت پیش آیا تھا، جب دیسری تھانہ کے رسول پور حبیب کی نوبہار خاتون کو گاؤں کے ہی کچھ شرپسندوں نے چھیڑخانی کی مخالفت کے بعد مٹی کا تیل ڈال نذر آتش کر دیا۔ متاثرہ لڑکی نے لگاتار زندگی اور موت سے جدوجہد کی اور 15 دنوں بعد اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
متاثرہ کی لاش جیسے ہی گاؤں پہنچی لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور لوگ انصاف کے لئے مظاہرہ کرنے لگے۔ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کافی اصرار کرنے پر اہل خانہ نے آخر متاثرہ کی تدفین کر دی۔ اس پورے معاملہ میں اہل خانہ پولیس پر لاپروائی کا الزام عائد کر رہے ہیں، تاہم پولیس نے اس دل دہلا دینے والے واقعہ پر صفائی دی ہے اور کہا ہے کہ معاملہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی (خصوصی جانچ ٹیم) تشکیل دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
ویشالی کے ایس پی منیش کمار نے بتایا کہ واقعہ 30 اکتوبر کا ہے اور 2 نومبر کو ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس معاملہ میں تین لوگ نامزد ہیں جن میں سے کلیدی ملزم چندن رائے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کی پی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اور تکنیکی تحقیق بھی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
وہیں، متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ملزمان انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی پولیس پر معاملہ میں لاپروائی برتنے کے الزامات عائد ہونے کے بعد مقامی چاند پورہ تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز