بیگو سرائے: بہار کے بیگو سرائے ضلع کے برونی تھانہ علاقہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔ الزام ہے کہ ایک 12 سالہ بچی کو گھر سے پودا اکھاڑنے پر مٹی کا تیل ڈال کر نذر آتش کر دیا گیا۔ بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
ایک پولیس افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ شیو رونا گاؤں میں ایک 12 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس نے اپنے پڑوسی سکندر یادو کے گھر میں لگے کندری (سبزی کی ایک قسم) کا پودا اکھاڑ دیا۔ الزام ہے کہ اس کی طلاع ملنے پر سکندر اور اس کی بیوی کویتا دیوی نے بچی کی خوب پٹائی کی، انہوں نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ اس کے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
Published: undefined
برونی تھانہ کے انچارج سریندر سنگھ نے اتوار کے روز بتایا کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر ہفتہ کے روز برونی تھانہ میں درج کرائی گئی ہے۔ بچی بری طرح سے جھلسی ہے، اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت نہایت سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی واقعہ کی صداقت معلوم ہو سکے گی۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کنبوں میں پہلے سے ہی تنازعہ چل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز