قومی خبریں

بہار: حاجی پور میں بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا پُل، افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ گئی سڑک، کمیشن خوری کا لگا الزام

آر جے ڈی رکن اسمبلی مکیش روشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہا رمیں کہیں نہ کہیں بدعنوانی کا بول بالا ہے، اسی کا نتیجہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پُل کی ٹوٹی ہوئی سڑک، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پُل کی ٹوٹی ہوئی سڑک، تصویر سوشل میڈیا

 

بہار میں پُل منہدم ہونے کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں، لیکن اب ایک ایسا معاملہ سامنے آ رہا ہے جہاں پُل کا افتتاح بھی نہیں ہوا اور اس کی سڑک دھنس گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشالی ضلع کے حاجی پور میں راماشیش چوک پر پُل پر بنی سڑک ٹوٹ گئی ہے اور اس کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حاجی پور-چھپرہ شاہراہ پر سڑک دھنس جانے کے بعد راستے سے گزر رہے آر جے ڈی رکن اسمبلی مکیش روشن نے جب یہ دیکھا تو وہ اسے دیکھنے پہنچ گئے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو فون کر کے واقعہ کی جانکاری دی۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ پہلے پُل پر آمد و رفت بند کروائی گئی اور پھر بتایا گیا کہ پُل چھ ماہ پہلے ہی بن کر تیار ہوا ہے۔ پُل بنتے ہی آمد و رفت شروع کر دی گئی۔ پُل سے چھوٹی اور بڑی گاڑیاں آنے جانے لگیں۔ حاجی پور-چھپرہ سڑک ابھی زیر تعمیر ہے اور اس سڑک کا ابھی تک افتتاح بھی نہیں کرایا گیا ہے۔ اگر صحیح وقت پر پُل پر آمد و رفت بند نہیں ہوتی تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ اس حادثے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بہار میں بدعنوانی کا اب بھی بول بالا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی رکن اسمبلی مکیش روشن نے اس معاملے میں بہار کی نتیش حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے حملہ آور انداز میں کہا کہ بہار میں کہیں نہ کہیں بدعنوانی کا بول بالا ہے اور اسی کا نتیجہ سامنے آ رہا ہے۔ جب 40 فیصد کمیشن افسران اور لیڈران لیتے رہیں گے تو بہار بدعنوانی کی بھینٹ چڑھتا ہی رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی تو پُل کا افتتاح بھی نہیں ہوا ہے۔ یہ 7-6 ماہ پہلے ہی بن کر تیار ہوا اور یہ حالت ہے۔ 20 سال پہلے جو پُل بنا تھا، وہ اب بھی درست ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت میں بدعنوانی بھی بہت بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined