قومی خبریں

بہار میں گرمی کی لہر! راجدھانی پٹنہ میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

بہار میں مغربی ہوا اور سورج کی تیز کرنوں کی وجہ سے اپریل کے مہینے میں ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

پٹنہ: بہار میں مغربی ہوا اور سورج کی تیز کرنوں کی وجہ سے اپریل کے مہینے میں ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے 15 اپریل سے گرمی کی لہر چلنے کی وارننگ دی ہے، جس کے پیش نظر پٹنہ ضلع انتظامیہ نے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

پٹنہ ضلع انتظامیہ نے بڑھتی گرمی کے درمیان بچوں کے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ حکم کے مطابق 15 اپریل سے اسکول صرف 11:45 تک ہی کھلیں گے۔ یہ حکم بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خاص طور پر دوپہر کے وقت بچوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق اگلے پانچ دنوں میں گرمی کی لہر مزید بڑھے گی۔ مغربی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ مرکز کے مطابق ریاست کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی حصوں بشمول بانکا، جموئی اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گیا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری اور بنکا کا 41.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined