قومی خبریں

بہار: گورنر نے ریزرویشن ترمیمی بل کو دی منظوری، ریزرویشن کا دائرہ 75 فیصد کرنے کا راستہ ہموار

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر نتیش حکومت نے ریزرویشن کی حد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بہار مقننہ میں ’بہار ریزرویشن ترمیمی بل-2023‘ نام سے اس بل کو پیش کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے منگل کے روز ’بہار ریزرویشن ترمیمی بل-2023‘ کو منظوری دے دی۔ گورنر نے اس بل کو منظوری دینے کے بعد اسے حکومت کو لوٹا دیا ہے، جس سے ریاست میں سرکاری ملازمت اور تعلیم میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

Published: undefined

گورنر کے ذریعہ بل کو منظوری دے کر واپس بھیجنے کے بعد اب بہار حکومت ایک نوٹیفکیشن جاری کر بل کے نافذ ہونے کا حکم جاری کر سکتی ہے، جس کے بعد بہار میں اب سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں سمیت جہاں بھی ریزرویشن نافذ ہوگا وہاں ریزرویشن کا دائرہ بڑھ کر 75 فیصد ہو جائے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری سے سامنے آئے اعداد و شمار کی بنیاد پر بہار کی نتیش حکومت نے ریزرویشن کی حد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بہار مقننہ کے سرمائی اجلاس میں ’بہار ریزرویشن ترمیمی بل-2023‘ نام کے اس بل کو پیش کیا تھا، جس پر بحث کے بعد دونوں ایوانوں نے اسے اتفاق رائے سے پاس کر دیا تھا، جس کے بعد اسے گورنر کے پاس بھیجا گیا تھا۔

Published: undefined

نئی ریزرویشن پالیسی میں درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے موجودہ 16 فیصد کی جگہ 20 فیصد، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے 1 فیصد کی جگہ 2 فیصد، پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے 12 فیصد کی جگہ 18 فیصد اور انتہائی پسماندہ طبقہ (ای بی سی) کے لیے 18 فیصد کی جگہ 25 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ جنرل طبقہ میں معاشی طور سے کمزور طبقہ کو پہلے کی طرح 10 فیصد ریزرویشن ملتا رہے گا۔ اس طرح مجموعی ریزرویشن کا دائرہ بڑھ کر 75 فیصد ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined