پٹنہ: بہار میں چوتھے مرحلہ میں 5 سیٹوں پر آج زبردست حفاظتی انتظامات کے مابین مکمل ہوئی پولنگ میں قریب 58.92 فیصد ووٹروں نے ووٹ کر کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ سمیت 66 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) میں قید کر دیا ۔ ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ چوتھے مرحلہ میں ریاست کے دربھنگہ ، سمستی پور ( محفوظ ) ، اجیار پور ، بیگو سرائے اور مونگیر پارلیمانی حلقہ سیٹ پر صبح سات بجے شروع ہوئی ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہو گئی ۔ اس دوران قریب 58.92 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔
Published: undefined
بیگو سرائے میں سب سے زیادہ 61.27 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ وہیں مونگیر میں ووٹنگ کی رفتار تھوڑی کم رہی ۔ یہاں پولنگ ختم ہونے تک 55.38 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے جبکہ سمستی پور (محفوظ) میں 60.80 فیصد ، اجیار پور میں 60.56 فیصد اور دربھنگہ میں 56.68 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ دریں اثناء سمستی پور (محفوظ ) پارلیمانی حلقہ کے کلیان پور (محفوظ) اسمبلی حلقہ میں دو سال سے بند پڑے مکتا پور واقع پرائیوٹ جوٹ مل شروع نہیں ہونے کی مخالفت میں بھاگ رتھ پنچایت کے پولنگ مرکز نمبر 210,211,212,215 اور 216 پر قریب 5000 ووٹروں نے ووٹنگ کابائیکاٹ کیا۔
Published: undefined
مونگیر پارلیمانی حلقہ کے سورج گڑھا اسمبلی حلقہ واقع بلی پور گاؤں میں حز ب اقتدر جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے حامیوں نے ایک داروغہ پر ووٹنگ میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے مار پیٹ کی جس کے بعد قریب ڈھائی گھنٹے تک تین بوتھوں پر ووٹنگ متاثر رہی ۔ ان کے علاوہ سورج گڑھا اسمبلی حلقہ کے رام پور گاﺅں واقع پولنگ مرکز نمبر 222 پر سرپنچ اویناش کمار سنگھ ایک خاص جماعت کے حق میںووٹنگ کیلئے لوگوں پر دباﺅ بنارہے تھے تبھی پولیس کے منع کرنے پر ان کے ساتھ لوگوںنے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ کچھ لوگوں نے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر کے انہیں کھڈیڑ دیا۔
Published: undefined
چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ میں 89 لاکھ نو ہزار 263 ووٹر 8834 پولنگ مراکز پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ان میں 46 لاکھ 70 ہزار 484 مرد اور 41 لاکھ 03 ہزار 920 خواتین اور 228 تھرڈ جینڈر ووٹر شامل ہیں۔ اس مرحلہ میںکل 66 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں تین خواتین بھی ہیں۔
Published: undefined
آج کی اس ووٹنگ میں مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فائر برانڈ لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ، جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کے سابق صد ر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے امیدوار کنہیا کمار، آر جے ڈی کے قد آور لیڈر تنویر حسن، بہار کے آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن عرف للن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر نتیا نند رائے، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا، راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سنیئر لیڈر عبد الباری صدیقی، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) سپریمورام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان اور کانگریس کے سنیئر لیڈراشوک رام سمیت کل 66 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای و ی ایم میں قید کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلہ کی چار سیٹوں اورنگ آباد، گیا (محفوظ)، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میںکل 53.06 فیصد ، دوسرے مرحلہ کی پانچ سیٹوں پر کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا میں 58.14 فیصد اور تیسرے مرحلہ کے پانچ پارلیمانی حلقوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں 60 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined