قومی خبریں

بہار: شدید سردی کے درمیان لگاتار بارش، متعدد اضلاع میں معمولات زندگی درہم برہم

دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے۔ وہیں، ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

بارش، علامتی تصویر یو این آئی
بارش، علامتی تصویر یو این آئی RT

پٹنہ: بہار میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان لوگوں کو اب بارش کا ستم جھیلنا پڑ رہا ہے۔ دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے۔ وہیں، ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے سردی کا ستم جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹے تک ریاست میں اسی طرح کے موسم بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں 25 جنوری تک کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کے آثار بنے ہوئے ہیں۔ دراصل اس دوران پچھوا اور پروئیا ہوا کے میل سے شدید بارش کے آثار ہیں، جبکہ 24 جنوری کے لئے بہار میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم میں ہوئی تبدیلی کی وجہ سے ہفتے کی شام سے عرب ساگر کی سمت سے آرہی سوکھی پچھوا اور بنگال کی خلیج سے آرہی نمی مائل پروئیا کی ہواؤں کا میل ہے۔ اس کی وجہ سے بہار کے جنوب مغربی حصے سمیت وسطی بہار میں درمیانےسے گھنے بادلوں نے ڈیرا لگا رہا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے پٹنہ سمیت دیگر ضلعوں میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کی صبح پٹنہ، ویشالی، نالندا، نوادا، گوپال گنج سمیت کئی ضلعوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے 48 گھنٹوں یعنی 25 جنوری تک برقرار رہنے کی امید ہے۔ وہیں بارش کے بعد ریاست میں کہرا اور ٹھنڈ کا اثر اور بڑھنے کا امکان ہے۔ خصوصاً اس ماہ کے آخری ہفتے میں ریاست میں سردی کا اثر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

وہیں، موسم کا مزاج بدلنے سے شدید ٹھنڈ جھیل رہے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں زیادہ درجہ حرارت سبھی جگہ دو سے چار ڈگری تک بڑھ گیا ہے۔ وہیں کم از کم درجہ حرارت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ پٹنہ سمیت کئی ضلعوں میں ایک بار پھر کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined