قومی خبریں

بہار: میڈیکل کالجوں میں 85 فیصد سیٹوں کے لیے ہوئے پہلے مرحلے کا داخلہ منسوخ

بی سی ای سی ای بی کے مطابق جاری کی گئی میرٹ لسٹ میں تبدیلی کے سبب یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ آپشن بدلنے کے لیے وِنڈو 24 سے 25 ستمبر تک کھلے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

 

ریاست بہار کے میڈیکل کالجوں میں 85 فیصد سیٹوں کے لیے پہلے مرحلے کے داخلہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بہار کمبائنڈ انٹرنس کمپیٹیٹیو اکزامینشن بورڈ (بی سی ای سی ای بی) نے داخلہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بی سی ای سی ای بی کے مطابق جاری کی گئی میرٹ لسٹ میں تبدیلی کے سبب داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق آپشن بدلنے کے لیے وِنڈو 24 سے 25 ستمبر تک کھلے رہیں گے۔

Published: undefined

پہلے راؤنڈ میں داخلہ کے لیے سرٹیفکیٹس کی جانچ 28 سے 30 ستمبر کے درمیان ہوگی۔ یہ پورا معاملہ تانتی یا تتوا ذات کو پان سواسی سے ہٹانے کا بتایا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ حکومت بہار نے تانتی ذات کو پان سواسی سے ہٹا کر ای بی سی کوٹے میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

تانتی ذات کو آن لائن درخواست کے وقت ایس سی کوٹے میں دکھایا گیا تھا۔ اب انہیں بدلاؤ کرنے کا موقع دیتے ہوئے ایس سی سے ای بی سی کوٹے میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس سی کے کُل 30 امیدواروں کو ای بی سی کوٹے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے یو جی ایم اے سی-2024 کے 21 اگست کو جاری میرٹ لسٹ میں تبدیلی ہو گئی۔

Published: undefined

بہار کمبائنڈ انٹرنس کمپیٹیٹیو اکزامینشن بورڈ (بی سی ای سی ای بی) کا کہنا ہے کہ پہلے شائع میرٹ لسٹ میں تبدیلی کے سبب پہلے مرحلے کی کاؤنسلنگ منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے سبھی امیدواروں کا داخلہ منسوخ ہو گیا ہے۔ اب پھر سے امیدواروں کو متبادل بدلنے کے لیے ونڈو 24 سے 25 ستمبر تک جاری کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت سیٹ الاٹمنٹ رزلٹ 27 ستمبر تک جاری کیا جائے گا۔ مرحلہ-1 کے تحت داخلہ و سرٹیفکیٹس کی تصدیق 28 سے 30 ستمبر تک ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined