قومی خبریں

بہار: انتخابی دشمنی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، بی جے پی لیڈر حراست میں، سارن اور چھپرا میں انٹرنیٹ خدمات معطل

بہار کے سارن اور چھپرا میں پولنگ کے بعد ہونے والے تشدد کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ جانکاری ایس پی گورو منگلا نے دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کے چھپرا میں آج صبح (21 مئی) انتخابی دشمنی کی وجہ سے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک زخمی کو علاج کے لیے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ چھپرا کے نگر تھانہ علاقے کے بھکاری ٹھاکر چوک میں پیش آیا۔

Published: undefined

سارن کے ڈی ایم امن سمیر نے کئی راؤنڈ فائر کئے جانے اور موت کی تصدیق کی ہے۔ سارن میں گزشتہ پیر (20 مئی) کے انتخابات کے دوران بوتھ نمبر 118 پر ووٹنگ کے دوران کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اس کے بعد یہ ہنگامہ ہوا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی لیڈر رماکانت سنگھ سولنکی کو حراست میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

چھپرا کے ایس پی گورو منگلا نے کہا کہ ’’پیر کو جھگڑا ہوا تھا۔ یہ واقعہ آر جے ڈی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ہوا۔ اسی سلسلے میں آج واقعہ پیش آیا۔ تین افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔ ایک کی موت ہو گئی ہے۔ ایک شخص کو پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔ ایک شخص خطرے سے باہر ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کون ہے، ہم تحقیقات کر کے مناسب کارروائی کریں گے۔‘‘ بہار کے سارن اور چھپرا میں پولنگ کے بعد تشدد کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ یہ جانکاری ایس پی گورو منگلا نے دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined