بہار کے گوپال گنج میں آبکاری محکمہ کی ٹیم کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب ٹیم نے اتر پردیش سے بہار آ رہی ایک کار سے شراب کی جگہ دو کوئنٹل سے زیادہ چاندی برآمد کی۔ اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ دراصل محکمہ آبکاری کی ٹیم بدھ کو غیر قانونی شراب کو لے کر کچائکوٹ تھانہ حلقہ کے بلتھری چیک پوسٹ پر اتر پردیش سے آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔ اسی دوران ایک کار سے 232 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔
Published: undefined
گوپال گنج کے آبکاری سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایا کہ کار کی باریکی سے جانچ کے دوران پیچھے کی سیٹ کے نیچے تہہ خانہ بنا نظر آیا جس سے 232 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ برآمد کی گئی چاندی کی قیمت بازار میں ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے اندازہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں کار پر سوار ڈرائیور اور ایک دیگر شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے لوگوں کی شناخت دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے بڑا بازار باشندہ منوج گپتا اور ڈرائیور شیو شنکر مہتو کی شکل میں کی گئی ہے۔
Published: undefined
پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ کار سے چاندی کو اتر پردیش کے کانپور سے دربھنگہ لے جایا جا رہا تھا۔ آبکاری سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس کی اطلاع پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کو دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined