کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو مدھے پورہ میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی اور سی ایم نتیش کمار پر امیروں کے لیے حکومت چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے ارب پتیوں کو آزادی دے دی اور کسانوں و غریبوں کو غلام بنایا۔ انھوں نے سماجوادی لیڈر شرد یادو کو اپنا سیاسی استاد بتاتے ہوئے ان کی بیٹی سبھاسنی یادو کو بہاری گنج سے فتحیاب کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
مدھے پورہ کے بہاری گنج میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار کو بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور پی ایم نریندر مودی نے انتخابی تشہیر کے دوران دو کروڑ لوگوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج تک کوئی بھی وعدہ نہیں نبھایا۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر نے پی ایم مودی کی نوٹ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "کالا دھن سے لڑنے کے لیے پی ایم نے نوٹ بندی کی بات کہی تھی، اس وقت آپ لائن میں کھڑے تھے، کیا کوئی کالا دھن والا لائن میں تھا؟ کیا کوئی ارب پتی لائن میں لگا تھا۔" انھوں نے کہا کہ اس دور میں آپ کی جیب سے پیسہ نکال کر بڑے صنعت کاروں کے قرض معاف کر دیئے گئے۔"
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں کے کسان مکئی اور دھان کی پیداوار کرتے ہیں، لیکن یہاں لوگوں کو مناسب قیمت نہیں مل پاتی۔ یہاں سے بچولیے کم قیمت میں اناج خرید کر اسے پنجاب اور ہریانہ میں اونچی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "پی ایم مودی کہتے ہیں کہ ہم نے کسان کو آزاد کیا کہ وہ اپنا مکئی، دھان ملک میں کہیں بھی جا کر فروخت کر سکتے ہیں۔ لیکن کسان کیسے فروخت کرے گا، بہار میں سڑک کہاں ہے۔ انھوں نے تو ارب پتیوں کو آزادی دی اور کسانوں و غریبوں کو غلام بنایا۔"
Published: undefined
راہل گاندھی نے بہار کی جنتا دل یو-بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "نتیش کمار نے گزشتہ پانچ سال میں بہار کے لیے کیا کیا؟ میں یہاں گارنٹی دینے آیا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت ہر ذات، طبقہ اور مذہب کی حکومت ہوگی۔" لوگوں کو روزگار ملے گا، کسانوں و نوجوانوں کو ان کا حق ملے گا۔
Published: undefined
سماجوادی لیڈر شرد یادو کی بیماری کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست غریبوں کی سیاست ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں شرد یادو سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے سیاست کے بارے میں بہت کچھ سکھایا، اس طرح سے وہ میرے استاد ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ شرد یادو کی بیٹی سبھاسنی یادو اس انتخاب میں بہاری گنج سیٹ سے میدان میں ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے سبھاسنی کو جتانے کی اپیل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined