پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو باپ بن گئے ہیں۔ ان کی بیوی راج شری نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ خود آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کی صبح ٹوئٹر کے ذریعے عوام اور حامیوں کو یہ جانکاری دی۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تیجسوی یادو نے اپنی بیٹی کو گود میں لے کر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا کہ بھگوان نے بیٹی رتنا کی شکل میں خوشی کا تحفہ بھیجا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو کی بہن روہنی آچاریہ بھی اپنے بھائی کے گھر بیٹی کی پیدائش پر خوش ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے گھر اور آنگن میں چہچہاہٹ گونجی ہے، خدا نے خوشیوں کا ایسا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’بن کر ننھی سی پری، میرے گھر مہمان آئی ہے، خوشیوں کا تحفہ ساتھ لے کر آئی ہے، دادا-دادی بننے کی خوشی میں ممی-پاپا کے چہرے پر مسکراہٹ لے کر آئی ہے‘۔ قابل ذکر ہے کہ راج شری ان دنوں دہلی میں ہیں۔ تیجسوی کی ماں اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی بھی ایک دن پہلے دہلی پہنچی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز