بہار میں بے لگام ہوتے مجرمانہ واقعات پر نتیش حکومت سے لے کر پولس تک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولس محکمہ کی فضیحت کو دیکھتے ہوئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ایس کے سنگھل نے صوبے کے پولس افسران کو قتل کے واقعات میں شامل ملزمین کو گرفتار کرنے کا ’نیا ٹاسک‘ سونپا ہے۔ سنگھل نے سبھی ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی مہم چلا کر قتل سمیت سنگین جرائم کے ملزمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
پولس ڈی جی پی سنگھل نے پولس ہیڈکوارٹر سطح پر نوگچھیا، بگہا پولس ضلع سمیت 40 اضلاع میں قتل، لوٹ، ڈکیتی، عصمت دری سمیت کئی مجرمانہ واردات کا جائزہ لیا اور اس کے بعد قتل کے تمام زیر التوا معاملوں میں گرفتاری یقینی بنانے کا حکم سبھی ضلع پولس کو دیا گیا ہے۔
Published: undefined
بہار پولس ہیڈکوارٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری کے بعد ضلعوں میں جرائم کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں ملزمین کی گرفتاری کو بھی دیکھا جائے گا۔ ڈی جی پی نے ملزمین کی گرفتاری کو ترجیحی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔ اس معاملے میں کارروائی پر ہیڈکوارٹر سطح سے نظر رکھی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined