پٹنہ: بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے آج (22 اگست) گاندھی میدان میں باپو کے مجسمہ سے ای ڈی کے دفتر تک احتجاجی مارچ نکالا۔ کانگریس ای ڈی اور سیبی کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہی ہے۔ کانگریس کئی مطالبات کے ساتھ ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ وہیں، اس احتجاجی مارچ کی صدارت بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ ہم جے پی سی کا مطالبہ کرتے ہیں اور سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ سیبی کے چیئرمین کا کردار شک کے دائرے میں ہے اور 20000 کروڑ روپے جو سیل کمپنی کے ذریعے اڈانی کی کمپنی کو گئے ہیں، اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے یہ مظاہرہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ای ڈی آفس مارچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا ای ڈی صرف اپوزیشن لیڈروں کے گھر جانا ہے؟ یا ملکی املاک کی حفاظت کرنا بھی ان کا کام ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ریاستی صدر نے مزید کہا کہ یہ مارچ ای ڈی کے دفتر تک جائے گا اور ای ڈی دفتر پہنچنے کے بعد کانگریس کا وفد اور صدر کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے میمورنڈم سونپیں گے۔ تمام نکات پر کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ خیال رہے کہ بہار کانگریس نے ہنڈن برگ ریسرچ انکشاف، اڈانی، سیبی اور ای ڈی کو لے کر گاندھی میدان سے ای ڈی آفس تک احتجاج کیا۔ اس پروگرام میں پارٹی کے سینئر قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined