مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے ناتھو رام گوڈسے کو حب الوطن بتانے والے بیان پر اب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لب کشائی کی ہے اور سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
نتیش کمار نے کہا کہ اس طرح کے بیان کو کسی طرح سے برداشت نہیں کیا جائے گا اور سادھوی کے اس بیان کے بعد بی جے پی کو انہیں پارٹی سے باہر کرنے پر غور کرنا چاہیے۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، ’’یہ سب ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ بی جے پی کو انہیں باہر نکالنے پر غور کرنا چاہیے۔ یہ بی جے پی کا اندرونی معاملہ ہے لہذا ایکشن لینے کا کام بھی وہی کرے گی۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
انہوں نے مزید کہا، ’’ہم جرائم، بدعنوانی اور فرقہ پرستی پر بالکل سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ہمارا موقف صاف ہے۔‘‘ غور طلب ہے کہ حال ہی میں پرگیہ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا ’’ناتھو رام گوڈسے حب الوطن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ گوڈسے کو دہشت گرد قرار دینے والے خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ اب کی بار چناؤ میں ایسا بولنے والوں کو جواب دے دیا جائے گا۔‘‘
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
پرگیہ کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے باضابطہ طور پر کہا تھا کہ پرگیہ کے اس بیان کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ بی جے پی نے پرگیہ سے اس کے لئے معافی مانگنے کو بھی کہا تھا۔ حالانکہ بعد میں پرگیہ ٹھاکر نے اس پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ پر پارٹی کے موقف کے مطابق چلیں گی۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
پرگیہ ٹھاکر کی اس ہرزہ سرائی پر ملک بھر میں اس کی فضیحت ہوئی۔ حزب اختلاف کی طرف سے بھی اس کے بیان کو انتہائی قابل مذمت اور ملک مخالف قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں دہشت گردی کی ملزمہ ہے اور ضمانت پر باہر ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کی طرف سے اسے بھوپال سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 May 2019, 4:10 PM IST
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز