8 ستمبر کو ملک کے ساتھ ساتھ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی برائی پر اچھائی کی فتح والے تہوار وجے دشمی کی دھوم تھی۔ لیکن اس تہوار کے لیے تاریخی گاندھی میدان میں جو پروگرام طے تھا، اس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بالکل تنہا نظر آئے۔ دراصل راون دَہن کے دوران ان کی اتحادی پارٹی بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر موجود نہیں تھا۔ یہاں تک کہ بی جے پی میں ان کے سب سے قریبی مانے جانے والے اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بھی پروگرام میں نہیں آئے۔ ایک طرح سے بی جے پی لیڈروں نے اس پروگرام سے پوری طرح کنارہ ہی کر لیا۔
Published: 09 Oct 2019, 12:56 PM IST
ہر سال کی طرح اس بار بھی وجے دشمی کے موقع پر منگل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی میں 75 فٹ لمبے راون کو نذرِ آتش کرنے کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ طے وقت پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پروگرام میں ضرور پہنچے اور راون دَہن بھی رسم کے مطابق اختتام کو پہنچا، لیکن پوری تقریب میں نتیش کمار تنہا نظر آئے۔ دعوت کے باوجود بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر اس پروگرام میں نہیں پہنچا۔ حالانکہ پروگرام کے دوران بی جے پی کا کوئی لیڈر تو موجود نہیں تھا، لیکن کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا سمیت کئی بڑے لیڈر ضرور پروگرام میں موجود رہے۔
Published: 09 Oct 2019, 12:56 PM IST
حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ پروگرام کے دعوت نامہ پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور نتیش کمار کے بے حد قریبی سشیل مودی کا بھی نام تھا، لیکن وہ پروگرام میں نہیں آئے۔ سشیل مودی کے علاوہ بھی نتیش حکومت میں شامل بی جے پی کا کوئی لیڈر اس تقریب میں نہیں پہنچا۔ چونکہ گاندھی میدان میں یہ پروگرام ہر سال منعقد ہوتا ہے اور ہر بار بی جے پی لیڈروں کی شرکت بھی ہوتی ہے، اس لیے 8 ستمبر کی تقریب سے ان کی دوری کئی طرح کے سوال کھڑے کر رہی ہے۔
Published: 09 Oct 2019, 12:56 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2019, 12:56 PM IST
تصویر: پریس ریلیز