قومی خبریں

اب بہار میں بھی ’کھیلا ہوبے‘، آر جے ڈی اور جنتا دل یو میں نزدیکیاں بڑھنے سے ہلچل

بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعہ برسراقتدار جنتا دل یو سے نزدیکیاں بڑھانے میں مصروف ہے، آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے جنتا دل یو کو ’کھلا آفر‘ دے دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعہ برسراقتدار جنتا دل یونائٹیڈ سے نزدیکیاں بڑھانے کی کوششیں کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے جنتا دل یو کو اس معاملے میں ساتھ دینے کا وعدہ کر ساتھ آنے کا ’کھلا آفر‘ دے دیا ہے۔ آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ کھرماس کے بعد یعنی 14 جنوری کے بعد بہار کی سیاست میں ’کھیلا ہونا‘ طے ہے۔ ایسے میں اب سب کی نظر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر مرکوز ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے قومی نائب صدر اور سینئر لیڈر شیوانند تیواری نے جمعہ کو آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’نجی طور پر انھیں خوشی ہوگی کہ نتیش بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر چلے آئیں۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ تیجسوی یادو نے انھیں ایوان کے باہر اور ایوان کے اندر ساتھ دینے کی گارنٹی دی ہے۔‘‘ تیواری کہتے ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری کوئی آج کا ایشو نہیں ہے۔ لالو پرساد، شرد یادو اور ملائم سنگھ یادو پہلے بھی اس ایشو کو اٹھاتے رہے ہیں۔ا س وقت نتیش کمار ان کے ساتھ ذات پر مبنی مردم شماری کے پیروکار رہے تھے۔ نتیش آج بھی مختلف اسٹیج سے یہ کہہ چکے ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری ملک کے مفاد میں ہے۔ ایسے میں وہ بہار کے کل جماعتی نمائندہ وفد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے مل بھی چکے ہیں۔ اب اگر وہ بی جے پی کی ناراضگی کے سبب ایسا نہیں کر پاتے ہیں تو یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

Published: undefined

آر جے ڈی ریاستی صدر جگدانند سنگھ جمعرات کو ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ بہار کے مفاد میں اٹھائے گئے ایشوز پر آر جے ڈی ہمیشہ جنتا دل یو کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری پر نتیش کے ساتھ آر جے ڈی کھڑا رہے گا، لیکن نتیش کی معاون پارٹیاں ذات پر مبنی مردم شماری پر الگ رائے رکھ رہی ہیں۔ جو وزراء نتیش کمار کی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے، اسے ہٹا دینا چاہیے۔ یہ وزیر اعلیٰ کے حلقہ اختیار میں ہے۔ بہار کے مفاد کی بات جہاں بھی ہوگی، وہاں ان کی پارٹی نتیش کمار کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Published: undefined

دوسری طرف آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کھرماس کے بعد بہار کی سیاست میں کھیلا ہونا طے ہے۔ آر جے ڈی کے ان لیڈروں کے بیانات کو غور سے دیکھا جائے تو مانا جا رہا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں بی جے پی اور جنتا دل یو کو آمنے سامنے دیکھ آر جے ڈی نے اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

جنتا دل یو کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے آر جے ڈی لیڈر جگدانند سنگھ کے دیے گئے آفر کے لیے شکریہ ضرور کہا ہے، لیکن انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی بی جے پی ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلہ پر غور کرے گی۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے ذریعہ گزشتہ اسمبلی انتخاب کے بعد سے ہی نتیش حکومت کے گرنے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ سال 15 اگست کو تیجسوی یادو کے ذریعہ گاندھی میدان میں پرچم کشائی کے دعوے بھی کیے گئے تھے۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے کہا تھا کہ بہار این ڈی اے میں کھیلا ہو گیا ہے اور تیجسوی ہی 15 اگست کو گاندھی میدان میں پرچم لہرائیں گے۔ گزشتہ سال ریاست کی دو اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے پہلے بھی انتخاب کے بعد آر جے ڈی کی جانب سے تیجسوی کی حکومت بنوانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ انتخابی نتائج کے بعد حالانکہ دونوں سیٹوں پر آر جے ڈی کی شکست ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined