بہار میں آج نتیش کمار کابینہ کی انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 13 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ ان ایجنڈوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کا ایجنڈا بھی شامل ہے جسے فروری 2023 تک انجام دینے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں ذات پر مبنی مردم شماری کی تکمیل سے متعلق مقرر کردہ مدت کار میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب یہ مردم شماری مئی 2023 تک مکمل ہوگی۔
Published: undefined
کابینہ میٹنگ میں بہار کے سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والوں کے لیے مہنگائی بھتہ میں 15 فیصد اضافہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کانکنی اور محکمہ ارضیات کے تحت کانکنی دفاتر میں کان انسپکٹر کے مجموعی طور پر 104 عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔ آج نتیش کابینہ کی میٹنگ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایجنڈے کو بھی منظوری مل گئی۔ اتنا ہی نہیں، شراب ممانعت محکمہ کے تحت موٹر بوٹ، بھاڑے پر لی گئی گاڑیوں کے کرایہ، نئے چیک پوسٹ تعمیر، اس کی ترویج و اشاعت پر خرچ کے لیے 25 کروڑ روپے ہنگامی فنڈ سے مہیا کرایا گیا ہے۔ پٹنہ، بھوجپور، سارن اور دیگر اضلاع میں غیر قانونی کانکنی پر کنٹرول کے لیے ہائی اسپیڈ موٹر بوٹ، چین اور دوسرے سامان کے لیے ہنگامی فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
Published: undefined
نتیش کابینہ کی میٹنگ میں ایک انتہائی اہم فیصلہ یہ بھی لیا گیا کہ تین اداروں میں 36 تعلیمی عہدوں کو منظوری مل گئی ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے تحت مظفر پور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بایو میڈیکل اور روبوٹک انجینئرنگ میں تعلیمی عہدوں کو منظوری ملی ہے۔ لوک نایک جئے پرکاش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چھپرہ اور کٹیہار انجینئرنگ یونیورسٹی میں فوڈ پروسیسنگ اور پریزرویشن کورٹ کے لیے 12 اضافی تعلیمی عہدوں کو بھی منظوری ملی ہے۔ اس طرح سے تینوں اداروں کو ملا کر مجموعی طور پر 36 تعلیمی عہدوں کو منظوری مل گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined