قومی خبریں

بہار: رکن اسمبلی امیدوار کے قافلے پر ہوئے حملے میں شہاب الدین کے بیٹے سمیت 8 پر کیس درج

حسین گنج کے تھانہ انچارج رام بالک مہتو نے بدھ کو بتایا کہ رئیس خان کے بیان کی بنیاد پر معاملہ درج کیا گیا ہے، جس میں اسامہ شہاب سمیت 8 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے سیوان ضلع واقع حسین گنج تھانہ حلقہ میں قانون ساز کونسل الیکشن میں آزاد امیدوار رئیس خان کے قافلے پر کی گئی گولی باری معاملے میں سابق رکن پارلیمنٹ اور زور آور لیڈر رہے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سمیت 8 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ حسین گنج کے تھانہ انچارج رام بالک مہتو نے بدھ کو بتایا کہ رئیس خان کے بیان کی بنیاد پر معاملہ درج کیا گیا ہے جس میں اسامہ شہاب سمیت 8 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

پیر کی شب رئیس خان اپنے قافلے کے ساتھ اپنے دفتر سے واپس اپنے گاؤں غایث پور لوٹ رہے تھے، تبھی مہول گاؤں کے پاس جرائم پیشوں نے گولی باری شروع کر دی۔ اس دوران ایک بولیرو گاڑی پر سوار ہو کر بارات سے لوٹ رہے سسون گاؤں کے ونود یادو کی موت جرائم پیشوں کی گولی لگنے سے ہو گئی۔ اس واقعہ میں رئیس خان بال بال بچ گئے، لیکن ان کے قافلے میں شامل کئی لوگ گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

دوسری طرف جنتا دل یو کے سابق رکن اسمبلی شیام بہادر سنگھ نے کہا کہ اس واقعہ کا حساب لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا بھائی رئیس خان کسی طرح بچ گیا، اس لیے اب حساب تو ضرور لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد سیوان کے لوگوں میں دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملے اے کے-47 سے کیے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined