بہار میں حکومت بدلنے کے بعد نتیش اور تیجسوی حکومت کی پہلی کابینہ توسیع ہونے جا رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق آج (منگل) مہاگٹھ بندھن کے 31 ایم ایل اے وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق حلف برداری صبح 11.30 بجے راج بھون کے احاطے میں ایک سادہ تقریب کے دوران ہوگی۔ آر جے ڈی موجودہ اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اس کے 79 ایم ایل اے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جے ڈی یو کے ممبران اسمبلی کی تعداد 45 ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 19 ایم ایل اے اور ’ہم‘ کے 4 ایم ایم ایل اے جیتے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں سے بھی وزیر بنائے جائیں گے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق آر جے ڈی کے 16 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وہیں جے ڈی یو کے 11 ایم ایل اے کو وزیر بنایا جائے گا، یعنی ایم ایل اے کی تعداد کے حساب سے آر جے ڈی کو بڑا فائدہ ہے۔ ان کے علاوہ کانگریس کے دو ایم ایل اے، ایک ’ہم‘ اور ایک آزاد ایم ایل اے کو بھی وزیر کے طور پر حلف لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پچھلی حکومت کی طرز پر جنتا دل یونائیٹڈ کے پاس پرانے محکمے ہوں گے اور بی جے پی کے تمام وزراء کے قلمدان راشٹریہ جنتا دل کے پاس ہوں گے۔ صرف وزارت خزانہ اور تعلیم کو تبدیل کیا جائے گا۔ خزانہ جنتا دل یونائیٹڈ کے پاس ہوگا، جب کہ محکمہ تعلیم آر جے ڈی کو دیا جائے گا۔
Published: undefined
تیج پرتاپ یادو
آلوک مہتا
انیتا دیوی
سریندر یادو
چندر شیکھر
للت یادو
وریندر بھائی
رامانند یادو
سدھاکر سنگھ
سربجیت کمار
سریندر رام
اخترالشاہین
کارتک سنگھ
سمیر مہاسیٹھ
شاہنواز
بھارت بھوشن منڈل
Published: undefined
وجے چودھری
بیجندر یادو
اشوک چودھری
شیلا منڈل
شراون کمار
سنجے جھا
لیشی سنگھ
جاما خان
جینت راج
مدن ساہنی
سنیل کمار
Published: undefined
کانگریس پارٹی کے آفاق عالم اور مراری گوتم کو بھی وزیر بنائے جانے کی خبر ہے، جبکہ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کو ہم سے وزیر بنایا جائے گا۔ آزاد ایم ایل اے سمیت کمار سنگھ جن کے مرحوم والد نریندر سنگھ چیف منسٹر کے دیرینہ ساتھی تھے، کو پچھلی حکومت میں وزیر بنایا گیا تھا اور امکان ہے کہ وہ منگل کو حلف لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز