قومی خبریں

بہار: دو درجن لوگوں کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی، متعدد افراد لاپتہ

گنگا دسہرہ کے موقع پر بہار کے گنگا کے گھاٹوں پر لوگوں کی بھاری بھیڑ پہنچی ہے۔ وہیں، اماناتھ گھاٹ جانے کے دوران ایک کشتی الٹ گئی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار میں گنگا دسہرہ کے دن پٹنہ کے قریب اندوہناک حادثہ پیش آیا اور دریائے گنگا میں کشتی الٹنے سے 17 افراد ڈوب گئے۔ یہ لوگ گنگا میں نہانے کے لیے اوماناتھ گھاٹ گئے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گنگا دسہرہ کے دن گنگا میں نہانے کے لیے عقیدت مند بڑی تعداد میں یہاں جمع ہوئے تھے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یہاں گنگا کے دونوں کناروں پر عقیدت مندوں کا ہجوم تھا۔ گنگا میں بہت سی کشتیاں بھی چل رہی تھیں اور لوگ ایک طرف سے دوسری طرف آ رہے تھے۔ اسی دوران ایک کشتی بے قابو ہو کر گنگا کے بیچوں بیچ ڈوب گئی۔ اوماناتھ گھاٹ کے قریب اس حادثے نے پورے علاقے میں افراتفری مچا دی۔

Published: undefined

کئی لوگوں کو بچا لیا گیا لیکن 5-6 لوگ لاپتہ تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں ماتم ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن کسی بھی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے دریا میں تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں مدد کر رہے ہیں، انہیں امید ہے کہ لاپتہ افراد جلد مل جائیں گے۔ انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined