بہار میں امتحانات کے دوران نقل کیے جانے کا معاملہ کئی بار سرخیوں میں رہا ہے۔ اب بہار بورڈ نے اس سے بچنے کے لیے کچھ نئے ضابطے تیار کیے ہیں۔ بہار بورڈ کے 12ویں کے امتحان میں کسی بھی طرح سے نقل نہ ہو اس کے لیے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جوابی کاپی اور او ایم آر شیٹ پر امتحان دینے والے طلبا کی تصویر چپکی ہوئی ہوگی۔ واضح رہے کہ بہار بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان آج یعنی 3 فروری سے پوری ریاست میں شروع ہوئے۔
Published: undefined
علاوہ ازیں بہار بورڈ نے اس بار امتحان دینے والے طلبا کے جوتے-موزے پہن کر آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کا نظارہ پیر کی صبح مختلف امتحان مراکز پر دیکھنے کو بھی ملا۔ پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں کسی بھی امتحان دہندہ کو جوتے-موزے کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سلسلے میں جے ڈی ویمنس کالج امتحان مرکز پر امتحان انچارج اے کے یادو نے بتایا کہ امتحان مراکز میں طلبا کے جوتے اور موزے پہن کر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اس لیے کسی کو جوتا پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس امتحان مرکز پر تقریباً 1900 طلبا امتحان میں بیٹھ رہے ہیں اور سبھی بغیر جوتے-موزے کے امتحان دیں گے۔ اس کے علاوہ بہار اسٹیٹ اگزامنیشن کمیٹی کے چیئرمین آنند کشور نے کہا کہ امتحان مراکز میں امتحان دہندگان کو کسی بھی طرح کا الیکٹرانک سامان ساتھ لے جانے پر بھی روک لگائی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بارہویں کے اس امتحان میں اس بار 12.05 لاکھ طلبا اور طالبات بیٹھیں گے۔ بہار بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان دو شفٹ میں ہوں گے۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9.30 بجے سے شروع ہوگا جب کہ دوسری شفٹ کا امتحان دوپہر 1.45 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سال 1205390لاکھ طلبا نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کیا ہے جس میں 5.38 لاکھ لڑکیاں اور 6.56 لاکھ لڑکے شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز