بہار کے ضلع سارن میں ایک نوجوان کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے بعد پیدا تشدد کے پیش نظر پولیس نظامِ امن قائم کرنے میں مصروف ہے۔ علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں ایس اے پی کے ساتھ ساتھ ایس ٹی ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس درمیان خطہ میں نظامِ امن برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کی افواہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاست کے محکمہ داخلہ نے سارن ضلع میں 8 فروری تک سوشل میڈیا سائٹس اور میسجنگ ایپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق یہ پابندی 6 فروری کو دوپہر 1 بجے سے 8 فروری کو رت 11 بجے تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
ضلع سارن کے مانجھی تھانہ حلقہ واقع مبارکپور گاؤں میں وجئے یادو کے مرغا فارم میں تین دن پہلے مرغی چوری کے الزام میں تین نوجوانوں کی زبردست پٹائی کی گئی تھی۔ اس پٹائی میں امتیش کمار سنگھ کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر نوجوان سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ مبینہ طور پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ دیہی عوام مشتعل ہو گئے اور ملزم کے گھر بھیڑ کی شکل میں پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔ اس دوران بھیڑ نے آگ زنی کی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس سرگرم ہو گئی۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو منگلا نے بتایا کہ اس معاملے میں غیر ذمہ داری کے الزام میں تھانہ انچارج دیوانند کو معطل کر دیا گیا۔ علاقہ میں اور علاقہ کے آس پاس اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دوسری طرف ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل جے ایس گنگوار نے بتایا کہ اس معاملے میں تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس میں قتل کے معاملے میں جہاں تین ملزمین کی گرفتاری ہوئی ہے، وہیں تشدد پھیلانے کے الزام میں بھی تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پورے معاملے کی جانچ کے لیے سب ڈویژنل پولیس افسر، سونپور کی قیادت میں خصوصی جانچ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل نے لوگوں سے افواہ نہیں پھیلانے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو کسی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ بھیڑ کو اکسانے والے لوگوں کو نشان زد کر کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، لیکن حالات قابو میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز