نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے تین مراحل میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بہار کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات انتہائی غیرمعمولی حالات میں کرائے جارہے ہیں اوران حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کےساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروٹوکول کے سلسلے میں بھی وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے انتخابات تین مراحل 28 اکتوبر ، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ہوں گے۔ تینوں مراحل کی ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن یعنی 10 نومبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطین میں رہنے والے ووٹر یا تو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا وہ انتخابات کے آخری دن اپنے پولنگ بوتھ پرصحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں ووٹ کریں گے۔
Published: undefined
اروڑا نے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کوجاری کی جائے گی ، پرچہ نامزدگی دخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہوگی جبکہ ان کی چھان بین 9 اکتوبر کو ہوگی۔ امیدوار12 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے اور 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔
دوسرے مرحلے کی نوٹیفکیشن 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 17 اکتوبر کو کی جائے گی ، نام واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہوگی اور 3 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔ کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر تک داخل کئے جائیں اور 21 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار 23 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اروڑا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات 16 اضلاع میں 71 اسمبلی نشستوں پر ہوں گے جن کے لئے 31 ہزار پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع کی 94 نشستوں پر پولنگ ہوگی جن کے لئے 42 ہزار پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں 15 اضلاع میں 78 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے 33 ہزار 800 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز