پٹنہ: کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن کونسل پریم چندر مشرا نے بہار کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت پر اسمبلی انتخاب کو چھ مہینے ٹالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور سیلاب کی تباہ کاری سرکاری مشنری کی مکمل ناکامی کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال نے حکومت میں بیٹھے لوگوں کو خوفزہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
پریم چندر مشرا نے گزشتہ روز یہاں دعویٰ کیا کہ بہار کی سرکاری مشنری کی ناکامی نے کورونا اور سیلاب کی تباہی میں لوگوں کو متعدد اقسام کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے غیر محفوظ اور مجبوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ابھی اس حالت میں انتخابات وقت مقررہ پر ہوجائیں تو بہار میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو 200 سے زائد سیٹوں پر شکست ہوگی۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی عوام الناس کے مابین جانے کی حالت میں نہیں ہیں۔ دونوں جماعتوں کے لیڈران ایک ہی طرح کی بیان بازی کی مدد لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچائی ہے کہ آزادی کے بعد اب تک کی سب سے ناپسندیدہ حکومت کے وزیر اعلیٰ ہیں نتیش کمار جنہیں ایسا لگتا ہے کہ میڈیا میں یکطرفہ خبروں کے آنے سے حکومت کی ناکامیاں چھپ جائیں گی۔
Published: undefined
پریم چندر مشرا نے کہا کہ جب عوام ناراض ہوں تو زیادہ تر اخبارات میں بی جے پی۔ جے ڈی یو حکومت کی حمایت میں روزانہ حزب اقتدار کے درجنوں لیڈران کے ایک جیسے بیانات کو شائع کیا جانا اور اپوزیشن کی خبروں کو جگہ نہیں دینے سے حکومت کو نہیں بچایا جاسکتا۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ کیا یہ درست نہیں ہے کہ کابینہ کے کل کے اجلاس میں وزیر صحت اور محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے مابین کورونا سے نمٹنے کے سلسلے میں اختلافات سامنے آئے اور پرنسپل سکریٹری نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ ڈاکٹر اسپتال جانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ صحیح ہے تو اپوزیشن کا الزام درست ہے کہ حکومت نے عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا اور یہ صورتحال کورونا انفیکشن بڑھنے کے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور اس کے لئے بطور وزیراعلیٰ خود نتیش کمار کو ذمہ داری لینی چاہیے۔
Published: undefined
پریم چندر مشرا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا واضح موقف ہے کہ انتخاب وقت پر ہوں لیکن موجودہ صورتحال انتخاب کے لئے مناسب نہیں ہیں اور انتخاب وقت پر کرانا ہی ہو تو الیکشن کمیشن انفیکشن سے پاک انتخاب کی گارنٹی لوگوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے نام پر لوگوں کی جان و مال کا نقصان نہیں چاہتی ہے اور کانگریس کی ترجیحات لوگوں کو کورونا اور سیلاب کے اثرات سے بچانا ہے لیکن اقتدار کھونے کے ڈر کی وجہ سے بی جے پی۔ جے ڈی یو اگر انتخاب کو چھ مہنے کے لئے ٹالنا چاہتے ہیں تو کمیشن کو فیصلہ لینے سے قبل سبھی جماعتوں کی رائے لینی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز