قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: چراغ کی مکمل ’فیلڈنگ‘ نتیش کے خلاف مگر بی جے پی کے لئے سازگار!

چراغ پاسوان کی یہ پالیسی انتخابات میں ان کی خود کی پارٹی کے لئے زیادہ سیٹیں جیتنے کے بجائے جے ڈی یو کو نقصان پہنچانے والی زیادہ نظر آ رہی ہے

بہار اسمبلی انتخابات: چراغ کی مکمل ’فیلڈنگ‘ نتیش کے خلاف مگر بی جے پی کے لئے سازگار!
بہار اسمبلی انتخابات: چراغ کی مکمل ’فیلڈنگ‘ نتیش کے خلاف مگر بی جے پی کے لئے سازگار! 

پٹنہ: سیاست کے ماہرِ موسمیات کہے جانے والے سابق مرکزی وزیر مرحوم رام ولاس پاسوان کے بیٹے اور لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے خواہ این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے لیکن بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے ان کی پالیسی بی جے پی کے لئے سازگار اور وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف نظر آ رہی ہے۔

چراغ پاسوان نے جے ڈی یو اور اس کی اتحادی، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کو شکست دینے کے لئے ایک مضبوط فیلڈنگ تیار کی ہے، جبکہ انہوں نے بی جے پی کا راستہ صاف رکھا ہے۔

Published: undefined

دراصل، چراغ پاسوان نے تاحال 42 نشستوں کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 36 نشستوں پر جے ڈی یو کے امیدوار جبکہ 6 نشستوں پر ہندوستانی عوامی مورچہ کے امیدوار میدان میں ہیں۔ علاوہ ازیں، ایل جے پی نے بی جے پی اور اس کی حلیف وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کی کسی بھی سیٹ پر اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

نشستوں کے بارے میں چراغ پاسوان کی ریاضی میں بی جے پی سے ان کی محبت اور وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف اعلانِ جنگ صاف ظاہر ہوتا ہے۔ چراغ پاسوان کی یہ پالیسی انتخابات میں ان کی خود کی پارٹی کے لئے زیادہ سیٹیں جیتنے کے بجائے جے ڈی یو کو نقصان پہنچانے والی زیادہ نظر آ رہی ہے۔

ایسی صورتحال میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایل جے پی کی این ڈی اے سے علیحدگی کا مقصد وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یو کو نقصان پہنچانا اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined