بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایل جے پی (لوک جن شکتی پارٹی) نے آج 42 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد نتیش کمار کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان نے حالانکہ بی جے پی کے ساتھ رہنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بی جے پی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں صاف کر دیا کہ جسے نتیش کمار قبول نہیں، اس کے لیے این ڈی اے میں کوئی جگہ نہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے درجنوں لیڈران و کارکنان نے چراغ پاسوان کے نتیش مخالف اسٹینڈ کی تعریف کرتے ہوئے ایل جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ایل جے پی کی جو 42 امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی ہے، ان میں 6 نام ایسے ہیں جو بی جے پی چھوڑ کر گزشتہ دنوں ایل جے پی میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
ایل جے پی کے ذریعہ جاری فہرست میں راجندر سنگھ، رامیشور چورسیا، اندو دیوی، رویندر یادو، مرنال شیکھر اور اوشا ودیارتھی کے نام شامل ہیں جو کچھ دنوں پہلے تک بی جے پی میں تھے۔ یہ سبھی لیڈران بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے یا پھر کسی دوسری وجوہات کے سبب ناراض ہو کر ایل جے پی شامل ہو گئے۔ راجندر سنگھ کو دینارا سے، رامیشور چورسیا کو سہسرام سے، اندو دیوی کشیپ کو جہان آباد سے، رویندر یادو کو جھاجھا سے، مرنال شیکھر کو امر پور سے اور اوشا ودیارتھی کو پالی گنج سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز