پٹنہ: راہل گاندھی نے جمعہ کے روز سے بہار انتخابات کے لئے تشہیر کا آغاز کر دیا۔ تیجسوی یادو کے ساتھ نوادا میں مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر زبردست حملہ بولا۔
راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم فوجیوں کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان کے لئے کرتے کچھ بھی نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاک ڈاؤں کے دوران مہاجر مزدوروں کی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار نے غریب مزدروں کو بے سہارا چھوڑ دیا اور عوام انہیں انتخابات میں جواب دیں گے۔
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
لوگوں کے زبردست جمِ غفیر کی موجودگی میں راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے آغاز میں ہی نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے لوگوں نے پوچھا کہ ان کا بھاسن کیسا لگا؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ سوال شہیدوں کے سامنے سر جھکانے کا نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ جب بہار کے نوجوان فوجی شہید ہوئے تو ملک کے وزیر اعظم نے کیا کہا اور کیا کیا! انہوں نے لداخ میں سرحد کی حفاظت پر مامور یوپی-بہار کے جوانوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفی 12 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت میں کام کرتے ہیں، مخالف حالات میں ڈیوٹی کرتے ہیں لیکن جب چین نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا تو وزیر اعظم مودی نے کیوں بولا کہ چینی فوجی ہمارے ملک کے اندر داخل نہیں ہوئے؟
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
راہل نے وزیر اعظم پر فوجیوں اور ملک کے باشندگان سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور پوچھا کہ مودی جی آپ یہ بتائیں کہ چینی فوجیوں کو ہماری سرزمین سے کب واپس بھیجیں گے؟ انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا مودی جی نے آپ کو روزگار دیا، پچھلے انتخابات میں بھی انہوں نے پیکیج دینے کی بات کی تھی، کیا وہ ملا؟
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
راہل نے پوچھا کہ عوام کو نوٹ بندی سے کیا فائدہ ہوا؟ آپ نے جو پیسے جمع کئے کہاں گئے؟ راہل نے کہا کہ آپ کا پیسہ چھین کر وزیر اعظم نے اڈانی-امبانی کا قرض معاف کر دیا، جبکہ کانگریس حکومتوں نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔ راہل نے کہا کہ مودی جی نے امیروں کے لئے جی ایس ٹی لاگو کرکے تمام چھوٹے تاجروں کو ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پورا ہندوستان دو تین سرمایہ داروں کے ہاتھ میں ہوگا اور آپ کے کھیت سرمایہ داروں کے قبضے میں ہوں گے۔
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
وہیں، لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب غریب مہاجر مزدوروں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا تو پی ایم مودی نے ان کی مدد نہیں کی، یہی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس بار بہار کے لوگ حقیقت کو پہچانیں گے اور نریندر مودی اور نتیش کمار کو جواب دیں گے۔
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Oct 2020, 3:08 PM IST
تصویر: پریس ریلیز