بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں اپوزیشن پارٹیوں کے 'مہاگٹھ بندھن' کی سائز بڑھانے کے لیے کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز بایاں محاذ پارٹیوں کے لیڈران نے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ سے ملاقات کی اور اس معاملے کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں سبھی پارٹیوں نے اتحاد کے تحت الیکشن لڑنے پر اتفاق ظاہر کیا، حالانکہ ابھی سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:11 PM IST
سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کا ایک مشترکہ نمائندہ وفد نے آر جے ڈی ریاستی صدر جگدانند سنگھ سے ملاقات کی اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ میٹنگ کے بعد سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹیوں میں اس بات پر اتفاق قائم ہوا ہے کہ آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، دیگر بایاں محاذ پارٹیاں اور دیگر پارٹیاں مل کر سبھی 243 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں کے درمیان باوقار طریقے سے سیٹوں کی تقسیم پر جلد ہی بات چیت ہوگی اور متفقہ طور پر چیزیں فائنل کی جائیں گی۔
Published: 26 Aug 2020, 10:11 PM IST
میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق قائم ہوا کہ کسی بھی حالت میں مہاگٹھ بندھن کی پارٹیوں کے درمیان کسی طرح کی رخنہ اندازی پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔ سبھی پارٹیاں آپسی سمجھداری اور وسیع سیاسی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ میٹنگ میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے علاوہ اوم پرکاش نارائن، رام بابو کمار، سابق رکن اسمبلی اودھیش کمار رائے، سابق ایم ایل سی سنجے کمار یادو اور سی پی ایم کی جانب سے ریاستی سکریٹری اودھیش کمار، ارون کمار مشرا اور رام پری شامل تھیں۔
Published: 26 Aug 2020, 10:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 10:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز